اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حج ڈیوٹی پر بھجوانے کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے اگر کسی ملازم کی مدت ملازمت25برس ہو گئی ہے تو وہ 25 حج کر چکا ہے
‘دوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے حد مقرر ہے کہ وہ تین مرتبہ سے زائد حج پر نہیں جاسکتا‘دوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ رکھا گیا ہے ‘قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کے لامحدود حج کئے جانے کا معاملے پر وزیرمملکت لا علم تھے‘ رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے اپنے ملازمین کو حج ڈیوٹی پر بھجوانے کا معیار دوسرے محکموں سے مختلف کیوں رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں