2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔
14 مارچ کو ہونے والا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا۔گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے ، جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
مگر بدقسمتی سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھنے میں آئے گا۔14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
آپ پاکستان میں تو بلڈ مون کو نہیں دیکھ سکیں گے مگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمز کے ذریعے یہ نظارہ دیکھنا ممکن ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں