آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والا پکڑا گیا

لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمدکر لیا، ملزم اندرون وبیرون ملک آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close