پی ٹی آئی اور ن لیگ میں لاتیں اور مکے چل گئے

پاکستان میں ایک اور نیوز شو اکھاڑا بن گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا لڑ پڑے۔دونوں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور پھر بات لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔اختیار ولی خان نے پہلے نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑا جس کے بعد وہ بھی کھڑے ہو گئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، اس دوران دونوں نے مکوں اور لاتوں کا بھی استعمال کیا۔

جھگڑے کے دوران پروگرام کی خاتون میزبان کی جانب سے دونوں کو منع کیا جاتا رہا تاہم معاملہ زیادہ سنگین ہونے کی وجہ سے پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کروایا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔علاوہ ازیں ایک اور پروگرام میں پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق اور ن لیگ کے سابق رہنما دانیال عزیز بھی لڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close