بھارتی ریاست تامل ناڈو نے سندھ میں موئن جو دڑو کے آثارِ قدیمہ کی تحریر سمجھنے والوں کے لیے 1 ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق تامل ناڈو کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی صوبۂ سندھ میں واقع موئن جو دڑو کے آثارِ قدیمہ سے منسلک تحریر سمجھنے والے کو یہ انعام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ وادیٔ سندھ کی اس قدیم تہذیب میں اس وقت رائج رسم الخط کی وضاحت نہیں ہو پائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وادیٔ سندھ کی تہذیب کی دریافت کی صد سالہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سندھ میں موئن جو دڑو سے دریافت ہونے والے آثارِ قدیمہ پر موجود رسم الخط 100 سال بعد بھی معمہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماہرینِ آثارِ قدیمہ، تامل کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ماہرین اور دنیا بھر کے کمپیوٹر ماہرین یہ رسم الخط سمجھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ نے وادیٔ سندھ کی تہذیب پر تحقیق جاری رکھنے کے لیے ادارہ قائم کرنے اور اس ضمن میں 2 کروڑ روپے کی مدد کا اعلان بھی کیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں