ماہرِ نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ سال چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لیے بہترین سال ہو گا۔
سامعہ خان نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔اس موقع پر جہاں انہوں نے علمِ نجوم پر کھل کر بات کی، وہیں متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔انٹرویو کے دوران ماہرِ نجوم سامعہ خان نے سیاستدانوں کو مشورے بھی دیے اور آنے والے وقت سے متعلق پیش گوئیاں بھی کیں۔سامعہ خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے کہا کہ انہیں مزید عوامی ہونے کی ضرورت ہے، ان کی شخصیت ایک خول کے اندر بند ہے، انہیں عوام میں گھلنے ملنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو تاحال محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے لیے سامعہ خان نے کہا کہ ان کے لیے رواں سال میں بہت اچھا وقت آنے والا ہے، رواں سال فروری اور مئی کے درمیان بلاول بھٹو زرداری کا ستارہ چمکے گا اور انہیں بہت بڑی کوئی پہچان ملے گی۔سامعہ خان نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح بلاول بھٹو کا ستارہ بھی شادی کے لیے کمزور ہے مگر ان کا بہترین وقت آنے والا ہے، کوئی ایک زندگی سے جا رہا ہے تو کچھ نیا زندگی میں آ رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سامعہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ستارے کا گھر بھی شادی کے لیے کمزور ہے، میں کہتی ہوں کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم اگر 10 شادیاں بھی کر لیں تو کامیاب ہوں گی کیوں کہ ان کی قسمت اچھی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق قسمت اچھی نہیں ہے، ان کا ’میرج ہاؤس‘ اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا ستارہ 2025ء میں پورے آب و تاب کے ساتھ چمکے گا۔سامعہ خان نے انٹرویو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن، عمران خان اور شہباز شریف کے ستارے بہت مضبوط ہیں، ہر دور میں ان کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں