بھارت میں گائے کو احترام دینے کے لیے قانون سازی کر دی گئی

بھارت کی ریاست راجستھان میں گائے کو ’آوارہ‘ کہنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان حکومت نے ریاست میں گائے کے لیے آوارہ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ریاستی حکومت نے اس لفظ کو گائے کے لیے توہین اور نامناسب بھی قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں یا کسی اور جگہ پر گھومنے والی گائے اور دیگر مویشیوں کے لیے ’بے بس‘ یا ’بے آسرا‘ جیسے الفاظ استعمال کیے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گائے، گھوڑے اور گدھے جیسے جانور پالے جاتے ہیں جنہیں عام طور پر آوارہ جانوروں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close