کراچی (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔
خاتون نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے یہ غیر قانونی ہے۔۔۔۔ سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔۔۔۔۔ درخواست گزار خاتون نے کہا کہ میں نے ثبوت کی طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔۔۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں