سورج گرہن آج کس وقت لگے گا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اکتوبر کو ہوگا۔

اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو۔مگر اس سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ صرف جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔2 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا اور 3 اکتوبر کی شب 2 بج کر 47 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔اگرچہ پاکستان میں سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا مگر ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا۔اس سے قبل 8 اپریل میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا۔اس سورج گرہن کو مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close