پریشر ککر 2 سال بعد گھر پہنچ گیا

بھارت میں ایک ایمازون صارف کو اس کا آرڈر 2 سال بعد موصول ہوا جس نے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

آن لائن شاپنگ کے آرڈرز میں دیر سویر معمولی بات ہے لیکن آرڈر منسوخ کرنے کے 2 سال بعد موصول ہونا کافی حد تک غیر معمولی ہے لیکن ایسا حال ہی میں بھارتی شہری کے ساتھ ہوا جس نے واقعہ سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تفصیلات شیئر کیں۔جے نامی صارف نے آرڈرکی تفصیلات کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اسے حال ہی میں ایک ایمازون آرڈر موصول ہوا ہے جو 2 سال قبل کینسل کردیا گیا تھا۔

پوسٹ میں جے نے بتایا کہ اس نے 2022 میں ایمازون سے پریشر ککر کا آرڈر دیا تھا جس کے فوراً بعد اس نے اسے کینسل کردیا تھا اور رقم واپس حاصل کرلی تھی لیکن اب 2 سال کے بعد منسوخ ہوا آرڈر اسے مل گیا جسے دیکھ کر حیرانی کے ساتھ خوشی بھی ہوئی۔صارف نے ایمازون کو مخاطب کرتے ہوئے کمپنی کا شکریہ ادا بھی کیا۔جے کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں