102 سالہ خاتون نے سالگرہ پر جہاز سے چھلانگ لگا دی

انگلینڈ کی عمر رسیدہ خاتون نے 102 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرکے برطانیہ کی عمر رسیدہ ترین اسکائی ڈائیور بن کر سب کو حیران کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مینیٹ بیلی نامی عمر رسیدہ خاتون نے اپنی 102 سالگرہ کے دن بیسلز ائیر فیلڈ سے اڑان بھری اور جہاز سے اسکائی ڈائیو کیا۔اسکائی ڈائیونگ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بیلی کا کہنا تھا کہ یہ تھوڑا مشکل تھا، ڈائیونگ کے دوران سانس رکنے لگی تھی، اور میں اعتراف کرتی ہوں میں نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بس 80-90 برس کے دوسرے لوگوں سے کہنا چاہتی تھی کہ ہار مت مانیں بس چلتے رہیں۔اس سے قبل مینیٹ بیلی نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر انگلینڈ ہی کے سلور اسٹون فارمولا ریسنگ ٹریک پر 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراری دوڑا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔مینیٹ بیلی سے قبل برطانیہ کے عمر رسیدہ ترین پیراشوٹیسٹ کا اعزاز ورڈن ہائیز کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں 101 سال 38 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں