بارات آ گئی، گوجرانولہ میں نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ ہو گیا

گوجرانوالہ میں شادی ہال کے قریب نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 75 سال کے نکاح خواں قاری آصف پاؤں پھسلنے سے نالے میں گرے، وہ بارات کے ہمراہ وزیر آباد سے آئے تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھانے کے بعد قاری آصف شادی ہال سے باہر نکلے تو نالے میں گر گئے۔ذرائع کے مطابق لاپتہ نکاح خواں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں