چاند ستاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے اگست کا مہینہ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ رواں ماہ بلیو مون کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
بلیو مون درحقیقت نیلا نہیں ہوتا بلکہ بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی آئی جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا، جسے بلیو مون کہا گیا۔بلیو مون دو اقسام کے ہوتے ہیں، ایک موسمی اور دوسرا ماہانہ، یعنی ایک ہی موسم میں اگر چار مکمل چاند کا مشاہدہ کیا جائے تو تیسرے چاند کو بلیون مون کہا جاتا ہے جبکہ ایک ہی مہینے میں دوسرے پورے چاند کو بھی بلیو مون کہا جاتا ہے۔
اگلا بلیو مون کب ہے؟چاند کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد اگلا بلیو مون 19 اگست 2024 کو دیکھ سکیں گے، یہ موسمی بلیو مون ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریبا ساڑھے 11 بجے کے آس پاس نظر آئے گا۔اسکائی گیزرز اور ماہرین فلکیات کے مطابق 19 اگست 2024 کو بلیو مون کو صرف رات کے وقت دنیا بھر میں کہیں سے بھی دیکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ موسم صاف ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں