نایاب نسل کا اود بلاؤ کہاں پھنس گیا؟

سکھر میں نایاب نسل کا اود بلاؤ بیراج کے گیٹ نمبر 37 میں پھنس گیا۔پانی کے تیز بہاؤ کے باعث اود بلاؤ کوبیراج کے گیٹ سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بیراج انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال میں مختلف جانور بیراج پر آکر پھنس جاتے ہیں، پانی کا بہاؤ کم ہونے پرپھنسے ہوئے جانور خود ہی نکل جاتے ہیں۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ اود بلاؤ کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔وائلڈ لائف حکام نے بتایاکہ بیراج کے پاس جزیرہ اود بلاؤ کا مسکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close