خاتون کے سر میں جوئیں، جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

امریکی ائیر لائن میں سوار خاتون کے سر میں جوئیں دکھنے پر 2 مسافروں نے شور مچادیاجس پر جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ائیر لائن میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں نے خاتون کے سر پر جوئیں رینگتے ہوئے دیکھیں اور انہوں نے شور مچاتے ہوئے جہاز کے عملے سے شکایت کی۔جہاز میں سوار مسافر ایتھن جوڈیلسن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور بتایا کہ مسافروں کو واقعے کی حقیقت نہ بتاتے ہوئے شہر فینکس میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔

ایتھن نے بتایا کہ اس نے کیسے ایک خاتون کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دیکھا جب وہ جہاز کے اترتے ہی سامنے کی طرف بھاگی۔ایتھن کے مطابق جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد انہیں واقعے کا علم ہوا جب کہ ائیرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ اب پرواز 12 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے جس کےبعد مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close