تھانے کے کمرے سے نشئی نکل آئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تھانہ کھنّہ کا دورہ کیا، تفتیشی افسران کمرے سے غائب نظر آئے، سائلین موجود تھے، ایک کمرے میں نشئی سوتے ہوئے ملے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشئی افراد کو نیند سے جگانے کی کوشش بھی کی، فرنٹ ڈیسک روم میں سگریٹ کی بو پھیلی رہی، تھانے کے اندر 1500 موٹر سائیکلیں، کئی گاڑیاں کھڑی ہوئی ملیں۔

محسن نقوی نے تھانے کی حالت دیکھ کر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں، مالکان کو واپس کی جائیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائلین کی بلا تاخیر داد رسی کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close