جعلی پولیس اہلکار کو پکڑنے والے کون تھے؟

لاہور(پی این آئی)جعلی پولیس اہلکار کو پکڑنے والے کون تھے؟لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اسلحہ لہرانے والے جعلی پولیس اہلکار کو اصلی اہلکاروں نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق ملزم شہباز پولیس کی شرٹ پہن کر اسلحہ لہرا رہا تھا، پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے قابوکر کے پستول اور پولیس یونیفارم برآمد کرلی۔مقدمہ درج کرنےکے بعد ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ پولیس اور وکیلوں کی یونیفارم پہن کر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close