اننت امبانی کے بعد ایک اور شادی کی تقریب نے ہلچل مچا دی

ممبئی(پی این آئی) اننت امبانی کے بعد ایک اور شادی کی تقریب نے ہلچل مچا دی۔۔۔بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کچی بستی یا یوں کہا جائے کہ سب سے زیادہ غربت ہے تو غلط نہ ہو گا لیکن وہاں امیر تاج اپنے بچوں کی شادیوں میں اربوں روپے اُڑے رہے ہیں جس کی مثال اننت امبانی کی شادی ہے تاہم دوسری جانب اب بھارتی شہری نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر اینٹری مار کر مہمانوں کو حیران کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے باغپت ضلع کے ماویکالن گاؤں سے ایک شادی کی تقریب میں دلہا نے اپنی دلہنیا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر انٹری دی۔وریندر نامی دولہا جو غازی آباد کے اندرا پوری سے تعلق رکھتا ہے اور دودھ کا کاروبار کرتا ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار نوبیاہتا جوڑا جیسے ہی گاؤں میں اترا تو دیہاتیوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔رپورٹ کے مطابق گاؤں کے سربراہ دیپک کمار، جو دلہن کے چچا بھی ہیں، نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے پہلے ہم نے اجازت لی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں یہ پہلا واقعہ تھا جہاں دلہن کی رخصتی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پروٹوکول پر عمل کیا گیا اور حکام نے مکمل تعاون کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close