دولہا کشتی میں بارات لے کر پہنچ گیا

دہلی(پی این آئی)دولہا کشتی میں بارات لے کر پہنچ گیا۔۔۔۔چاہے آندھی آئے یا طوفان، اپنی دلہنیا گھر لاؤں گا، کا عزم کرنے والا بھارتی دولہا اپنی دلہنیا لینے کشتی میں بارات لے کر پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ایسے میں بہار کے سیلاب سے متاثرہ ضلع مدھوبنی میں دولہا گاڑیوں کے بجائے اپنی بارات کشتی میں لیکر دلہنیا کے گھر پہنچ گیا۔

بارات کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھ سکتے ہیں کہ دولہا سفید شیروانی اور سہرا پہنے کشتی میں کھڑا ہوا ہے جبکہ دیگر باراتی تحائف لیکر کشتی میں سوار ہیں اور ایک شخص چھتری پکڑے کھڑا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے بہار کے مختلف اضلاع میں کئی دریا خطرے کی سطح کو چھو چکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close