ملازمین نے اپنے ہی باس کا آن لائن فرخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا

بیجنگ(پی این آئی)ملازمین نے اپنے ہی باس کا آن لائن فرخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔۔۔ چین میں ملازمین نے اپنے ہی باس کا آن لائن فرخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔ سیکنڈ ہینڈ ای کامرس کی ویب سائٹ پر بیشتر افراد لاکھوں روپے کے عوض اپنے باس، قابل نفرت ساتھی ہم منصبوں اور ملازمتوں کو فروخت کرنے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنی ملازمین ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ وہ ذہنی تناؤ اور دن بھر کی ذہنی و جسمانی تھکان دور کر سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین 4 سے 9 لاکھ یوان کے عوض اپنی ساتھی ملازمین، نوکریوں اور باس تک کو آن لائن فروخت کرنے کے اشتہارات دے رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے دل کی بھڑاس بھی نکال رہے ہیں۔واضح ہے کہ یہ اشتہارات محض ایک مذاق کے طور پر شائع کیے جاتے ہیں اور اپنی ملازمت بیچنے والے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اشتہارات حقیقی نقد لین دین کا باعث نہ ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close