کراچی(پی این آ ئی)علیحدگی سے قبل بیوی کو دیئے گئے تحائف پر عدالت کا بڑا فیصلہ….سندھ ہائی کورٹ نے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا ہے کہ شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جا سکتے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔اپیل کنندہ کے مطابق ماتحت عدالت نے 2015ء میں فیملی کیس میں جہیز واپس کرنے، عدت میں مینٹیننس اور بچے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ماتحت عدالت میں جہیز کے سامان کی فہرست نہیں دی گئی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں