فضائی سفر کرنیوالی خواتین کیلئے اہم خبرآگئی

سیئول(پی این آئی)ایک سکن کیئر ایکسپرٹ نے میک اپ کرکے فضائی سفر کے لیے جانے والی خواتین کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ @dthekoreanپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اس ماہر نے بتایا ہے کہ میک اپ کے ساتھ فضائی سفر کے لیے جانا جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے آپ کی جلد خشکی کا شکار ہوگی،جس کے نتیجے میں جلد سے تیل برآمد ہو گا اور میک اپ کو خراب کر دے گا۔
جلد کے اس سائوتھ کورین ماہر نے ویڈیو میں مزید کہا کہ اس سے نہ صرف آپ کی جلد آئلی ہو گی بلکہ جلد کی رنگت بھی پژ مردہ اور بے جان ہو جائے گی۔ اس صورتحال میں چہرے میں خون کا بہائو سست ہوجاتا ہے، جو جلد کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے بعد اپنی جلد کی رونق بحال کرنے کے لیے سکواٹس (Squats)کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close