ویب ڈیسک (پی این آئی)اگر کسی فرد کا سامنا مگرمچھ سے ہو جائے تو وہ کیا کرے گا؟ زیادہ امکان تو یہی ہے کہ اپنی جان بچانے کی کوشش کرے گا۔
مگر میکسیکو میں ایک برطانوی خاتون نے اپنی جڑواں بہن کو مگرمچھ کے جبڑوں سے بچانے کا حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا تھا۔اس کارنامے پر انہیں برطانیہ کے بادشاہ کی جانب سے بہادری کا میڈل دیا جا رہا ہے۔جارجیا اور میلیسا لوری نامی بہنوں کے ساتھ یہ واقعہ 2021 میں میکسیکو میں پیش آیا تھا۔اس وقت وہ دونوں ایک دریا میں تیراکی کر رہی تھیں جب میلیسا نے ایک مگرمچھ کو پانی کے قریب دیکھا تو دونوں بہنیں بدحواس ہوکر اس سے دور ہٹنے لگیں۔جارجیا تو کنارے پر پہنچ گئی مگر میلیسا کو مگرمچھ نے پانی میں کھینچ لیا اور زیرآب گھمانے لگا۔
جارجیا (جن کی عمر اب 31 سال ہے) نے یہ دیکھ کر پانی میں چھلانگ لگائی اور 2 بار مگرمچھ سے مقابلہ کرکے اپنی جڑواں بہن کی جان بچائی۔اسی وجہ سے برطانوی بادشاہ کی جانب سے انہیں Gallantry میڈل سے نوازا جا رہا ہے۔یہ میڈل ایسے شہریوں کو دیا جاتا ہے جو کسی کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگانے سے نہیں گھبراتے۔جارجیا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ میڈل ایک دہشت ناک تجربے کا انعام ہے، جس سے ہمارے صدمے میں کمی آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں