ناک سے ٹائیپنگ کرکے اپنے سابقہ 2 ریکارڈ توڑنے والے شخص نے تیسرا نیا ریکارڈ نام کرلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)ناک سے ٹائیپنگ کرنے والے شخص نے اپنے ہی 2 سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تیسرا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ونود کمار چوہدری نے ناک سے کم وقت میں تیزی سے ٹائیپنگ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔44 سالہ ونود کمار نے انگریزی کے حرف کی ٹائیپنگ کی جبکہ ہر حرف میں وقفے کی شرط کا بھی خیال رکھا۔بھارتی شخص نے ناک سے ٹائیپنگ کرکے اپنے 2 سابقہ ریکارڈ کو توڑا اور تیز ترین ٹائپنگ کرکے تیسرا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ونود کمار نے پہلا ریکارڈ گزشتہ سال 27.80 سیکنڈز میں بنایا تھا جبکہ دوسرا ریکارڈ بھی گزشتہ سال کے آخر میں 26.73 سیکنڈز میں قائم کیا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ونود نے 30 مئی 2024 کو سب سے کم وقت 25.66 سیکنڈز میں ناک سے ٹائیپنگ کرکے تیسرا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

close