لائیو رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر کے سر پرپرندے کی لینڈنگ کی کوشش

ویب ڈیسک (پی این آئی) لائیو رپورٹنگ سے قبل یا اس دوران اکثر نیوز رپورٹرز کے ساتھ مختلف اور مزاحیہ واقعات رونما ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن کی ایک خاتون نیوز رپورٹر کے ساتھ بھی پیش آیا۔نیوز نیشن سے وابستہ رپورٹر کیلی میئر وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں موجود تھیں اور وہ ٹیلی ویژن پر براہ راست آنے کیلئے تیار ہورہی تھیں۔نیوز رپورٹر کا کیمرا آن تھا اور وہ نیوز روم میں موجود پروڈیوسر سے گفتگو کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک پرندہ کیلی میئر کے سر پر آبیٹھا۔واقعے سے لاعلم کیلی پہلے تو خوفزدہ ہوگئیں اور پھر جیسے ہی انہیں پرندے کا معلوم ہوا تو وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔یہ پرندہ سفید پروں والی فاختہ تھی، نیوز رپورٹر کی یہ ویڈیو خبروں کی زینت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔

close