آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن کی تیاری کر لی گئی

ترکی(پی این آئی)آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن کی تیاری کر لی گئی۔۔۔ترکیہ میں لاکھوں آوارہ کتوں کو مارنے کے منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اتوار کو استنبول میں آوارہ کتوں کو مارنے کی حکومتی تجاویز پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی اور تجاویز کے خلاف نعرے لگائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے کتوں کی تصاویر والے کپڑے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومتی تجویز ہے کہ آوارہ کتوں کی تصاویر لے کر انہیں 30 دن تک سرکاری ویب سائٹ پر لگایا جائے گا اور پھر اگر کوئی ان دنوں کے دوران ان کتوں کا مالک ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا یا انہیں پالنے کی غرض سے نہیں لے جاتا تو پھر ان کتوں کو انجکشن کے ذریعے مار دیا جائے گا۔

ترکیہ میں حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ ملک میں آوارہ کتوں کی تعداد کو بڑھنے سے روکنے اور لوگوں پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتوں کی وجہ سے گزشتہ پانچ سالوں میں سڑک پر 3544 حادثات ہوئے جن میں 55 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے۔گزشتہ ہفتے تک صدر اردوان نے کہا تھا کہ ہمیں آوارہ کتوں سے مسئلہ ہے جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں موجود نہیں ہوتے۔مقامی حکام کے مطابق ترکیہ میں 40 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close