معروف سوشل میڈیا انفلونسر 34 سال کی عمر میں دادی بن گئی

سنگاپور(پی این آئی)معروف سوشل میڈیا انفلونسر 34 سال کی عمر میں دادی بن گئی۔۔۔سنگاپور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار خاتون 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ نامی خاتون ایک ریسٹورنٹ کی مالک ہیں جن کی تین شادیاں ہوچکی ہیں اور ان کے 5 بچے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شرلی کی عمر اب 35 برس ہے، گزشتہ برس ان کے 17 سالہ بیٹے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس طرح شرلی 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 17 سال کی عمر میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا اور پھر کے ان کے ہاں 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close