فضائی سفر کے دوران کیسا لباس پہننا چاہئے؟ اتحاد ائیرویز کی ائیرہوسٹس کا مشورہ

ابوظہبی(پی این آئی) آپ کو طویل فضائی سفر درپیش ہے اور آپ جہاز میں سونا چاہتے ہیں تو آپ کو کون سے سیٹ بک کروانی چاہیے؟

 

 

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز سے وابستہ ایک ایئرہوسٹس نے مسافروں کو اس حوالے سے مفید مشورہ دے دیا ہے۔ لیشے کلاسنز نامی اس ایئرہوسٹس کا کہنا ہے کہ اگر آپ دوران سفر سونا چاہتے ہیں تو آپ کو ونڈو کے ساتھ والی سیٹ بک کروانی چاہیے کیونکہ اس سیٹ پر بیٹھے مسافر کے آرام میں دیگر مسافر مخل نہیں ہوتے۔ میں خود بھی جب سفر کرتی ہوں، اسی سیٹ کو ترجیح دیتی ہوں۔ لیشے کا کہنا تھا کہ ونڈو سیٹ پر آپ نیند کے دوران ونڈو کی طرف جھکائو رکھ کر دوسرے مسافروں کو پریشان ہونے اور نتیجتاً اپنی نیند خراب کرنے سے بھی بچ سکتے ہیں۔ آرام دہ سفر کے لیے آپ کا لباس بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کو فضائی سفر کے لیے ڈھیلا ڈھالا، آرام دہ لباس پہننا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close