پالتو کتے نے مالک کے گھر سےدہائیوں پرانا خطرناک بم دریافت کرلیا

فلوریڈا (پی این آئی) امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا بم دریافت کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ہے۔ ایک پالتو کتے نے اپنے مالک کے گھر میں کھدائی کرتے ہوئے خطرناک بم برآمد کیا ہے۔شہر جیکس وِل سے تعلق رکھنے والے میتھیو سمز نے مقامی نیوز کو بتایا کہ اس کا پالتو کتا گھر کے آنگن میں کھیل رہا تھا جب اس نے گیراج کے پاس ایک دھاتی چیز کا پتہ لگایا۔میتھیو نے کہا کہ میں اس وقت تک پتہ نہیں لگا پایا جب تک میں نے اسے تھوڑا باہر نہیں نکال لیا اور جب میں نے دیکھ لیا یہ کیا ہے تو پھر میں نے اسے آہستگی سے نیچے رکھ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close