گالف گیم کے دوران کینگروز کے جتھے نے دھاوا بول دیا

وکٹوریا(پی این آئی)آسٹریلیا میں گالف کے ایک گیم میں اس وقت خلل پڑ گیا جب کینگروز کا بڑا جھنڈ گولف گراؤنڈ میں کودتے ہوئے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں نے اس عجیب و غریب منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کینگروز کے بڑے جھنڈ نے گالف گراؤنڈ میں بھگدڑ مچادی۔موقع پر موجود اسٹیفن روشے نامی کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں کینگروز کے جھنڈ کو دکھایا گیا جو ہیریٹیج گالف اینڈ کنٹری کلب میں عین کھیل کے دوران آگیا۔اسٹیفن نے کیپشن میں لکھا کہ اس سے قبل بھی ہیریٹیج گالف اینڈ کنٹری کلب میں گالف کھیلنے کے دوران کینگروز آتے رہے ہیں لیکن میں نے پہلے کبھی اتنا بڑا جھنڈ نہیں دیکھا۔ایک دوسرے گولف کھلاڑی مائیکل میکارتھی نے اسٹیفن کی ویڈیو کے جواب میں اپنی بھی ویڈیو ڈالی جو دوسرے زاویے سے ریکارڈ کی گئی تھی۔مائیکل کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کینگروز کودتے اور بھاگتے ہوئے دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ سلسلہ جیسے کبھی ختم ہی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close