دنیا کے خوفناک ترین جنگل میں ایک پراسرار پل تعمیر کیے جانے کا انکشاف

پانامہ سٹی(پی این آئی) ڈیرین گیپ دنیا کا خطرناک ترین جنگل قرار دیا جاتا ہے تاہم ہر روز سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن اس جنگل کو عبور کرکے پانامہ کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی اس جنگل میں موت واقع ہو جاتی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ کی سپیشل فورسز کے ایک سابق آپریٹو نے اس جنگل میں ایک پراسرار پل تعمیر کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔مائیکل یون نامی اس آپریٹو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس جنگل میں وسطی اور جنوبی امریکہ کے درمیان کچھ فاصلہ تھاجسے کشتیوں کے ذریعے عبور کرنا پڑتا تھا۔ اب اس جگہ پر ایک بہت بڑا پل تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس پل کی پراسراریت یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس پل کی تعمیر کا خرچ کون ادا کر رہا ہے۔

مائیکل یون نے اس پل کی تعمیر کا شبہ چین پر ظاہر کیا ہے۔ مائیکل نے پوڈکاسٹر شان ریان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے کام چین کر سکتا ہے تاہم میں حکومت میں موجود لوگوں سے مسلسل پوچھ رہا ہوں کہ یہ پل کون تعمیر کر رہا ہے اور بظاہر ان میں سے کسی کو اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ یہ پل اتنا بڑا ہے کہ آپ اس کے اوپر سے ٹینک بھی گزار سکتے ہیں۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں