خواتین اور مردوں کی شرٹس پر بٹن مختلف انداز میں کیوں لگائے جاتے ہیں؟

نئی دہلی(پی این آئی) مردوخواتین کے ملبوسات میں کئی فرق ہوتے ہیں تاہم بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ مردوخواتین کی شرٹس پر بٹن بھی مختلف انداز میں لگائے جاتے ہیں۔

ایسا کیوں؟ انڈیا ٹائمز کے مطابق خواتین کی شرٹس پر بٹن بائیں طرف لگائے جاتے ہیں اور مردوں کی شرٹس پر دائیں طرف، اور اس بات کا کوئی حتمی جواب نہیں ہے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔بہرحال اس حوالے سے کئی مفروضے بیان کیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ماضی میں مرد کئی طرح کے ہتھیار اور اوزار وغیرہ ساتھ رکھتے تھے، جن میں تلوار، تیر، کلہاڑی وغیرہ شامل ہیں اور اکثر اوقات مرد ان اوزاروں اور ہتھیاروں کو اپنی شرٹس میں چھپا کر رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی شرٹس کے بٹن سیدھے ہاتھ کی طرف لگائے جانے لگے تاکہ انہیں شرٹ سے ہتھیار نکالنے میں مشکل پیش نہ آئے۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کے فیشن میں زیادہ تر چیزیں ماضی کے فوجیوں کی ضرورت کے لحاظ سے بنائی جاتی تھیں، جو اسی طرح رواج پا گئیں۔ مردوں کی شرٹس کے بٹن بھی فوجیوں کی ضرورت کے پیش نظر دائیں طرف لگائے جاتے تھے، چنانچہ آج بھی مردوں کی شرٹس کے بٹن اسی طرف لگائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close