بیوی کو قتل کر کے بیڈ روم میں دفن کرنے اور سالی سے شادی کرنے والا شوہر 38 سال بعد پکڑا گیا

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کے دوردراز علاقے میں ایک شہری کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے بیوی کو قتل کر کے بیڈ روم میں ہی اسے دفن کر دیا اور فرش کو دوبارہ سیمنٹ سے پختہ کر دیا۔۔۔۔سعودی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز نے عاجل نیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے روتانا خلیجیہ چینل کے پروگرام میں پراسیکیوشن کے انسپکٹر ولید الحسن نے دل ہلا دینے والی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ قاتل نے سسرال والوں کو جو دوسرے ریجن میں رہتے تھے کو خبر دی کہ ان کی بیٹی کینسر کے مرض میں جان کی بازی ہار گئی جس پر اسے سپرد خاک کر دیا۔۔۔

اس شخص نے اپنی ہی سالی سے دوسری شادی کی اور نئی دلہن کے ساتھ اسی کمرے میں زندگی کے ایام گزارتا رہا جہاں اس کی پہلی بیوی دفن تھی۔۔۔۔دلہن نے کئی بار اپنے شوہر سے دریافت کیا کہ اس کی بہن کو کہاں دفن کیا ہے مگر ہر بار وہ اسے زد وکوب کرتا اور خاموش رہنے کا کہتا۔۔۔۔واردات کو 38 برس گزر چکے تھے اس دوران ملزم نے مکان میں ترمیم کرنے کے لیے مزدور بلائے۔ بیڈ روم کے فرش کو کھودا تو وہاں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں جس پر انہوں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔۔۔۔پولیس نے ہڈیوں کا ڈی این اے کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اس شخص کی بیوی کی تھی جو اس کی دوسری بیوی یعنی اس کی سالی کے ڈی این اے سی میچ کر گئیں جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close