کینگروز نے میدان پر ہلہ بول دیا، میچ ہی روکنا پڑ گیا

کراچی(پی این آئی)کینگروز نے میدان پر ہلہ بول دیا، میچ ہی روکنا پڑ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کینگروز نے گالف کے میدان پر ہلہ بول دیا، اتنی بڑی تعداد میں گالف کورس میں گھس آئے کہ میچ ہی روکنا پڑ گیا۔ مذکورہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہیریٹیج گالف اینڈ کنٹری کلب پر کینگروز کی بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کلب کے دو کورسز پر کینگروز اتنی بڑی تعداد میں موجود تھے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close