مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ سو گئے، پھر کیا ہوا؟

انڈونیشیا(پی این آئی)مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ سو گئے، پھر کیا ہوا؟انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارے کا رخ بھی مڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد بھی تھے۔رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو شمالی انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ کے لیے پرواز کے دوران پائلٹ اور اس کا کوپائلٹ تقریباً 28 منٹ تک ایک ایئر بس اے 320 میں ایک ساتھ سوتے رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں میں سے ایک نے پرواز سے ایک رات پہلے آرام نہیں کیا تھا، ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارے کے پائلٹ نے اپنے شریک پائلٹ سے کچھ دیر آرام کرنے کی اجازت مانگی اور سو گیا لیکن بعد میں اس کا ساتھی بھی سو گیا تاہم بعد میں طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 28 منٹ بعد ایک پائلٹ بیدار ہوا اور اسے احساس ہوا کہ اس کا کو پائلٹ سو رہا تھا اور طیارہ ٹریک پر نہیں تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے فوراً اپنے ساتھی کو جگایا اور جکارتہ سے آنے والی کالوں کا جواب دیا اور پرواز کا راستہ درست کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close