فلائٹ اٹینڈنٹ نے خوشگوار سفر کیلئے مسافروں کوکونسامشورہ دے ڈالا؟

نیویارک(پی این آئی) ایک تجربہ کار فلائٹ اٹینڈنٹ نے خوشگوار سفر کے لیے طویل فاصلے کی پروازوں میں مسافروں کو ایئرلائنز کی طرف سے دیا گیا کھانا نہ کھانے کا مشورہ دے دیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کرس میجر نامی فلائٹ اٹینڈنٹ 20سال سے انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کی طرف سے ملنے والا کھانا آپ کی نیند کو متاثر کرتا ہے، جس سے آپ کے لیے جیٹ لیگ کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کرس میجر نے کہا کہ عام طور پر طیارے کے اڑان بھرتے ہی مسافر سو جاتے ہیں۔ جب عملے کی طرف سے کھانا پیش کیا جاتا ہے، اس وقت بیشتر مسافر نیند میں ہوتے ہیںا ور وہ صرف کھانے کے لیے بیدار ہوتے ہیں اور کھانا کھانے کے بعد انہیں نیند نہیں آتی جس سے ان میں جیٹ لیگ زیادہ شدید ہوتا ہے۔اس تکلیف سے بچنے کے لیے مسافروں کو ایئرلائنز کے کھانے پر نیند کو ترجیح دینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close