تھپڑوں کا مقابلہ

وہاڑی (پی این آئی)تھپڑوں کا مقابلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاڑی میں تھپڑوں کے مقابلے میں کبڈی کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔سخت سردی میں کبڈی کے کھلاڑیوں کی مہارت دیکھنے دور دور سے شائقین میدان میں پہنچے تھے۔تھپڑوں والی کبڈی کے مقابلے وہاڑی کے نواحی گاؤں 65 ڈبلیو بی میں سید محمد شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقد کیے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔قومی کبڈی پلیئرز سمیت مقامی کھلاڑیوں نے کھیل کے جوہر دکھائے، اس دوران کھلاڑی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرتے رہے اور شائقین سے خوب داد سمیٹتے رہے۔

میچ دیکھنے والوں نے بھی دل کھول کر نوٹوں کی بارش کی، یہ مقابلے دیکھنے کے لیے گاؤں سمیت ضلع بھر سے شائقین کی بڑی تعداد میدان میں موجود تھی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close