بیوی کی ضرورت ہے، رکشے کے پیچھے لگے اشتہار وائرل ہو گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ رکشہ ڈرائیور دیپندر راٹھور نے اچھے رشتے کی تلاش کے لیے غیر روایتی اور دلچسپ انداز اختیار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیپندر راٹھور کو روایتی انداز سے کوئی اچھا رشتہ نہیں مل رہا اس لیے اب اُنہوں نے اپنے رکشے پر ضرورتِ رشتہ کا ایک اشتہار لگا دیا ہے جس میں ان کی تصویر کے ساتھ ساتھ ان کی تمام ضروری معلومات بھی درج ہیں۔دیپندر راٹھور نے اچھا رشتہ نہ ملنے کی وجہ معاشرے میں خواتین کی کمی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی مذہبی یا ذات پات کی پابندیوں پر غور کیے بغیر کسی بھی اچھی خاتون سے شادی کے لیے تیار ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے رشتہ کروانے والوں سے بھی رابطہ کیا لیکن مجھے اپنے آبائی شہر سے کوئی بھی اچھا رشتہ نہیں ملا جس کے بعد اب میں کسی دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سے بھی شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔دیپندر راٹھور نے یہ بھی کہا ہے کہ میں رکشہ چلا کر گزر بسر کرتا ہوں اور جو بھی خاتون میری بیوی بنے گی اسے ہمیشہ خوش رکھوں گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close