دادی کو کرسی کیوں نہیں دی؟دلہا شادی چھوڑ کر چلا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں دادی کو کرسی نہ دینے پر دُلہے نے بارات واپس لے جانے کی دھمکی دی جس پر دلہن والوں نے دلہے کے خاندان کو کمرے میں بند کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی شہر اورنگ آباد میں بارات پہنچی تو لڑکی والوں نے دُلہے اور رشتے داروں کی خوب آؤ بھگت کی۔ کھانے کے دوران دُلہے کی دادی کا ایک مہمان سے کرسی پر بیٹھنے کیلئے جھگڑا ہو گیا جس کی شکایت دادی نے دُلہے سے کر دی جس پر بارات واپس لے جانے کی تیاری شروع ہو گئی۔دُلہے نے بارات واپس لے جانے کا اعلان کیا تو دُلہن والے بھی کم نہ نکلے انہوں نے دُلہے کے خاندان کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور شادی کے اخراجات دینے کا مطالبہ کیا۔ پہلے تو خوب لے دے ہوئی بالآخر تنگ آ کر دُلہے کے خاندان نے کچھ رقم ادا کی اور واپس روانہ ہو گئے۔یوں چھوٹے سے تنازع پر ایک نیا خاندان آباد ہونے سے پہلے ہی بربادی کا شکار ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close