مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کرپر کے اوپرواک شروع کردی

میکسیکو سٹی (پی این آئی) میکسیکو میں مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولا اور پَر کے اوپر چہل قدمی کرنے لگا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق میکسیکو ائیرپورٹ پر پرواز 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی تو ایک مسافر کی برداشت جواب دے گئی اور اس نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر پَر کے اوپر چہل قدمی شروع کر دی۔ جہاز کے عملے نے حکام کو رپورٹ کی جس پر ائیرپورٹ سکیورٹی عملے نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔اسی اثنا میں دیگر مسافر گرفتار ہونیوالے شخص کی حمایت میں سامنے آ گئے، ان کا موقف تھا کہ 4 گھنٹے انہیں جہاز میں فالتو بٹھائے رکھا گیا اور اس اثنا میں طیارے کے اندر آکسیجن بھی کم ہو گئی، بار بار شکایت کے باوجود عملے نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور بعض مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی تو گرفتار ہونے والے شخص نے دیگر مسافروں کی حمایت سے جہاز کے پر کا دروازہ کھولا۔ دوسری جانب ائیرلائن حکام نے جب معاملہ بگڑتے دیکھا تو مسافروں کو دوسرے جہاز میں منزل کی جانب روانہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close