خواتین کے آنسو مردوں کے غصہ پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

ویب ڈیسک(پی این آئی)حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواتین کے آنسو مردوں کا غصہ فوراً کم کردیتے ہیں۔

امریکی ویب سائٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اسرائیل کے ویزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی جانب سے کی گئی ہے۔تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ انسانی آنسوؤں میں پائے جانے والے ایک کیمیائی مرکب سے ایک سگنل خارج ہوتا ہے جو مردوں کے دماغ کے ان مخصوص حصوں کی سرگرمی میں کمی لاتا ہے جس سے غصہ آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں