نئی دہلی (پی این آئی) سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ “اردو نیوز نے “انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے 80 سالہ درشن سنگھ برار کی لاش کو پٹیالہ سے کرنال کے قریب ان کے گھر لے جایا جا رہا تھا، جہاں سوگوار لواحقین جمع تھے، ان کی آخری رسومات کے لیے کھانا رکھا گیا تھا اور لکڑیاں بھی جمع کر لی گئی تھیں۔ ایسے میں ایمبولینس ایک گڑھے سے ٹکرا گئی۔۔۔۔۔
درشن سنگھ کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے پوتے نے ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد انہیں اپنا ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا اور دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی ہسپتال جانے کو کہا۔ وہاں ڈاکٹروں نے انہیں زندہ قرار دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں