انتہائی خوبصورت ملک جہاں جانے کیلئے اب ویزہ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی

ویب ڈیسک (پی این ا ٓئی) اگر آپ بیرون ملک سیاحت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو افریقا کا ایک خوبصورت ملک آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں افریقی ملک کینیا جانے کے لیے اب دنیا کے کسی فرد کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔اس پروگرام کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔کینیا میں ویزا فری پروگرام کے تحت 5 جنوری کو اولین سیاحوں کی آمد ہوئی تھی۔مقامی محکمہ امیگریشن کے مطابق ایتھوپیا سے اولین سیاح نیروبی پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ امیگریشن نے بتایا کہ دنیا کے ہر ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو کینیا آنے کے لیے اب ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔اس نئے سسٹم کے تحت سیاحوں کو آن لائن الیکٹرونک ٹریول authorization کے لیے اپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ 30 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔تو اگر آپ Maasai Mara میں جنگل سفاری کا مزہ لینے چاہتے ہیں، نیروبی نیشنل پارک کی سیر کرنا چاہتے ہیں یا Nakuru جھیل میں پرندوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو کینیا کا رخ کریں، کیونکہ اب وہاں جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

کینیا کے صدر William Ruto نے کچھ عرصے قبل اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ کینیا کو قدرتی جنت قرار دیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اسی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close