آج سال کا مختصر ترین دن، طویل ترین رات ہو گی ،سورج کتنے بجے طلوع، کتنے بجے غروب ہو گا؟

لاہور( آئی این پی)آج( جمعہ)22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور 23 دسمبر کی شب طویل ترین ہوگی۔آج 22دسمبر کو سورج 6بج کر59منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ 5بج کر 10منٹ پر غروب ہوگا،اس طرح دن کا دورانیہ 10گھنٹے کا ہوگا جبکہ رات 14گھنٹے طویل ہوگی۔ کل23دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا،21اور 22مارچ 2024 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔

22جون سے 22دسمبر تک روزانہ 80سیکنڈ کے حساب سے دن چھوٹا ہوتا ہے ، یہاں تک کہ دن 10گھنٹے اور رات 14گھنٹے کی ہو جاتی ہے۔ ا سی طرح 22دسمبر سے 21 جون تک 45سیکنڈ کے حساب سے دن بڑا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close