دلہن کی فرمائش، صوابی کا دلہا ہیلی کاپٹر پر بارات لے کر پشاور پہنچ گیا

صوابی (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والا دولہا بارات لے کر دلہن کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر میں پشاور پہنچ گیا۔۔۔۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ۔۔۔۔۔ زکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جو پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا کی رہنے والی دلہن کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ہیلی کاپٹر میں لے گیا۔۔۔۔دولہا زکریا سمیت 6 افراد ہیلی کاپٹر میں دلہن لینے آئے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ زکریا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال آنے اور واپس جانے میں تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے لگے جس کا مجموعی کرایہ 8 لاکھ روپے ادا کرنا پڑا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close