موٹر مکینک ایف آئی اے کا جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر بن گیا، انکوائری کے نام پر کئی افسروں کو لوٹ لیا

پشاور (پی این آئی) موٹر مکینک نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کا روپ دھار لیا اور متعدد سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلاکر ان سے سونا ہتھیانے لگا ۔۔۔ بالآخر پکڑا گیا۔۔۔۔پشاور میں ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر اور کئی دوسرے حساس اداروں کا افسر ظاہر کر رہا تھا، ملزم سجاد حسین سرکاری افسران کو انکوائریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔۔۔۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے جب کہ ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close