بھارت، آسٹریلیا میچ میں وکٹ تیار کرنےو الے کو 20 توپوں کی سلامی

نئی دہلی (پی این آئی) پاکستانی کرکٹرز نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔۔۔کرکٹرمحمد عامر ،عبد الرزاق اور عماد وسیم کے ہمراہ جیو نیوز کے کرکٹ اسپیشل پروگرا م میں شریک ہوئے جس دوران کرکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ’جس طرح کی یہ پچ ہے یہ فیئر نہیں ہے، آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹورنامنٹ ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز بنارہا ہے، بھارت کو پچ کا اندازہ تھا جب ہی بھارت نے 3 اسپنرز کھلائے اور آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھی غلطی کی۔۔۔

اس موقع پر محمد عامر نے کہا کہ وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔۔۔کرکٹرمحمد عامر کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close