خاتون کی جمع پونجی، بینک لاکر میں رکھے گئے 18 لاکھ روپے دیمک کھا گئی

مراد آباد (پی این آئی) بینک کے لاکر میں 18 لاکھ روپے رکھنے والی خاتون لاکر کھولنے کے بعد دنگ رہ گئی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر مرادآباد خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ دیمک نے 18 لاکھ روپے کا کیش کھا لیا جو اس نے بیٹی کے شادی کے لیے رکھا تھا۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے گزشتہ سال اکتوبر میں 18 لاکھ روپے بینک لاکر میں رکھے تھے۔۔۔۔۔میڈیا کے مطابق جب خاتون نے سب ٹھیک ہے دیکھنے کے لیے اپنا لاکر کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گئیں۔۔۔۔۔

بڑی محنت سے جمع کر کے لاکر میں رکھے گئے کرنسی نوٹ دیمک کے حملے کے بعد کھائے ہوئے کاغذ کے پرزوں میں تبدیل ہو گئے تھے۔۔۔۔۔ بینک حکام بھی یہ منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور جب میڈیا نے اس پر بینک سے جواب مانگا تو بینک کے عملے نے کہا کہ ہیڈکوارٹر کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close