سرکس سے کئی بندر بھاگ نکلے، جہلم میں لگی سرکس میں کتنے لوگ زخمی ہو گئے

جہلم(آئی این پی)جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب لگنے والے سرکس سے متعدد بندر بھاگ نکلے۔سرکس سے بھاگنے والے بندروں نے ایک بچے سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا۔ بندر علاقے میں گھروں، چھتوں اور مارکیٹوں میں چھلانگیں مار رہے ہیں۔سرکس انتظامیہ کے مطابق سرکس کے بندر ہیں، جلد پکڑ کر لے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں