کراچی، ملزم نے عدالت میں جج کو جوتا دے مارا

اسلام آباد (پی این آئی) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جج کو جوتا دے مارا تاہم خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔۔۔۔ منشیات کے کیس میں گرفتار کیے گئے ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھالنے کے بعد کہا کہ اب مجھے سزا دو ۔۔۔۔ ملزم کی اس حرکت کے باعث عدالت میں شور مچ گیا ۔۔۔عدالت نے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close